١. بچوں کے مستقبل کا دارومدار استاد کی نیک نیتی پر مختصر ہے۔ اور اگر اس میں ذرا بھی کوتاہی ہوئی تو اسکی ذمہداری استاد پر عائد ہوتی ہے۔
٢. دوران تدریس ایک استاد کو طالب علم کے ذہن اور دماغ تک رسائی حاصل کرنا چاہے تاکہ اس کے اندر حسن و خوبی کی پرکھ، سچائی کی تلاش میں کا جذبہ اور بلند اخلاق اختیار کرنے کی چاہت پیدا ہو۔
٣. شاگردوں کو پڑھای کے دوران کوئی بھی مشکل پیش آئے تو فوراً اپنے استاد سے مشکل کا حل تلاش کریں ایسا نہ ہو کہ تمہاری خاموشی تم پر حاوی ہوگی۔
٤. انسان کا سب سے بڑا سہارا اللہ تعالیٰ ہے۔ انسان کا سب سے بڑا دوست علم ہے۔ انسان کی سب سے بڑی نعمت تندرستی ہے۔ انسان کا سب سے بڑا ہنر محنت ہے۔
٥. علم سیکھنا قرآن مجید کا سب سے پہلا حکم ہے۔
حدیث مبارکہ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ افضل صدقہ یہ ہے کہ ایک شخص علم سیکھ کر اپنے دوسرے بھائی کو اسکی تعلیم دے۔
دل کو زندہ رکھنے کے لئے بہتر کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon
Note: Only a member of this blog may post a comment.